قومی خبریں

خواتین

صحافی آشوتوش قتل کیس کا اہم سازشی پولیس حراست سے فرار

جونپور، : اتر پردیش میں ضلع جونپور کے شاہ گنج تھانہ علاقے میں واقع عمران گنج بازار میں صحافی اور بی جے پی لیڈر آشوتوش سریواستو کے قتل کا ملزم ضمیر الدین کو ممبئی سے جون پور لاقت مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ریلوے اسٹیشن سے پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا۔ غفلت برتنے پر ایک سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق صحافی کے قتل کاملزم ضمیر الدین کو پولیس حراست میں ممبئی سے ٹرین کے ذریعے جونپور لایا جا رہا تھا، جیسے ہی ٹرین مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ریلوے اسٹیشن پر رکی، ملزم انہیں چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔صحافی کے قتل کے ملزم کے فرار ہونے کی خبر ملنے کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ڈاکٹر اجے پال شرما نے کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر منسا رام گپتا اور کانسٹیبل برجیش مشرا کو فوری طورپر معطل کر دیا۔ ایس پی نے کہا کہ ممبئی اور آس پاس کے علاقوں کی پولیس سے رابطہ کرکے ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔ جلد ہی اسے دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ 13 مئی کی صبح نامعلوم شرپسندوں نے نیوز چینل کے صحافی اور بی جے پی لیڈر آشوتوش سریواستو کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ ضمیر الدین کو بھیونڈی، ممبئی، مہاراشٹر سے گرفتار کیا گیا تھا اور ٹرانزٹ ریمانڈ کے بعد اسے ٹرین کے ذریعے جون پور لایا جا رہا تھا۔
، لیکن درمیان میں ہی ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *