قومی خبریں

خواتین

کیجریوال کوجاری سمن کے خلاف دائر چیلنج پر سماعت ایک دن کے لیے ملتوی

عدالت نےکیجریوال کے وکیل اور ای ڈی کے وکیل دونوں کو تفصیل سے سنا اور کہا کہ سماعت کل بھی جاری رہے گی

نئی دہلی : راؤز ایونیو کورٹ نے جمعرات کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے مجسٹریٹ کورٹ کے سمن کے خلاف دائر چیلنج پر سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے آج کیجریوال کے وکیل اور ای ڈی کے وکیل دونوں کو تفصیل سے سنا اور کہا کہ سماعت کل بھی جاری رہے گی۔ کجریوال کی طرف سے پیش وکیل نے عدالت سے کہا کہ انہیں 16 ،ارچ کی سماعت میں تب تک پیش ہونے سے چھوٹ دینی چاہئے جب تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) آج کے چیلنج پر اپنا جواب داخل نہیں کردیتا ۔
وکیل نے کہا کہ یا تو درخواست گزار کو چھوٹ دیں یا عدالت سے معاملہ کو اس تاریخ سے آگے ملتوی کرنے کے لئے کہا جا سکتا ہے ، جو عدالت طے کرتی ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ شکایت ایک جانچ افسر نے درج کی ہے نہ کہ ای ڈی نے۔ افسر نے اپنی ذاتی حیثیت میں شکایت درج کرائی ہے۔ آئی او سندیپ کمار شرما شکایت کنندہ ہیں، ای ڈی نہیں۔ مجسٹریٹ کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے کیجریوال کو طلب کیا۔کیجریوال کے وکیل نے بھی ای ڈی کے ان سمن کو ‘پبلسٹی اسٹنٹ’ قرار دیا۔ انہوں نے دلیل دی کہ ای ڈی کی شکایت پر روک ہے اور اس لیے لیا گیا نوٹس قانون کی نظر میں غلط ہے۔ ای ڈی نے کہا کہ جوگندر تفتیشی افسر ہیں، وہ سمن جاری کر سکتے ہیں، وہ کوئی تیسرا فریق نہیں ہیں، وہ اس کیس سے متعلق افسر ہیں، سمن جاری کرنے پر ان پر کوئی روک نہیں ہے۔ ای ڈی نے کہا کہ انہیں دفعہ 191اے تحت سمن کرنے کا حق ہے، یہ غلط نہیں ہے۔ کیجریوال نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہونے دیا جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *