Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نوجوانوں کا عزم اور اختراع ملک اور دہلی کی سمت کا تعین کریگی: ریکھا گپتا

آج کے طلباء ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کی طرف سفر میں رہنما ہیں: آشیش سود

نئی دہلی، 13 دسمبر(میرا وطن نیوز ):نیتاجی سبھاس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (این ایس یو ٹی) کے تیسرے کانووکیشن میںایل جی ونے کمار سکسینہ اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے شرکت کی۔ دوارکا کے یشوبومی میں منعقد تقریب میں خصوصی مہمانو ں نے کہا کہ یہ کانووکیشن صرف تعلیمی کامیابیوں کا جشن نہیں ہے بلکہ مستقبل کا جشن ہے جسے آج کے نوجوان انجینئر اپنے علم، جدت اور اقدار سے تشکیل دینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے طلباء سے مطالبہ کیا کہ وہ انجینئرنگ، اختراع، گرین ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں میں ملک اور دہلی کے مسا ئل کو حل کرنے کے لیے آگے آئیں۔
اس تقریب میں وزیر تعلیم آشیش سود، گوگل ایشیا پیسفک کے صدر سنجے گپتا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران، افسر، والدین اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر این ایس یو ٹی کے مشرقی اور مغربی کیمپس میں نصب نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمے کی ریموٹ نقاب کشائی اور مشرقی کیمپس میں اسکلز سینٹر اور ویسٹ کیمپس میں سنٹر فار انڈسٹری 4.0 کا افتتاح کیاگیا، جو طلباء کو مستقبل کی ٹیکنالوجیز، ہنر مندی، اختراعی صنعت سے منسلک کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انڈرگر یجو یٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ریسرچ طلباء کو ڈگریاں دی گئیں اور انہیں روشن مستقبل کے لیے مبارکباد دی گئی۔
ایل جی وی کے سکسینہ نے کانووکیشن کے موضوع، ’پائیدار اور جامع ترقی کے لیے انجینئرنگ کی تعلیم‘ سے خطاب کرتے ہوئے تمام ترقیاتی اور ترقی پسند کوششوں میں ماحولیاتی توازن اور ماحولیاتی پائیدار ی کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ این ایس یو ٹی جیسے ادارے تکنیکی تعلیم، تحقیق اور ہنرمندی کی ترقی کے ذریعے ہندوستان کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔ این ایس یو ٹی تعلیمی بہتری کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور اپنے سنٹرز آف ایکسی لینس کے ذریعے طلباء کو آنے وا لے چیلنجوں کے لیے تیار کرنے کے لیے قابل ستائش کام کر رہا ہے۔وزیر تعلیم آشیش سود نے کہا کہ طلباء ایسے وقت میں گریجویشن کر رہے ہیں جب ہندوستان تیزی سے ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کی طرف بڑھ رہا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *