بہار میں ریزرویشن پر سپریم کورٹ نے پٹنہ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا
ریزرویشن 50 فیصد سے بڑھاکر 65فیصد کردینے کے لئے متعارف قانون مسترد
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلہ پر روک لگانے سے انکار کردیا۔پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار میں پسماندہ طبقات، انتہائی پسماندہ طبقات، درجہ فہرست ذاتوں و قبائل کا ریزرویشن 50 فیصد سے بڑھاکر 65فیصد کردینے کے لئے متعارف قانون رد کردیا تھا۔عبوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے چیف جسٹس چندرچوڑ کی بنچ نے ریاستی حکومت کی درخواست کا جائزہ لینے پر آمدگی ظاہر کی۔
معاملہ قطعی سماعت ستمبر 2024ء میں ہوگی۔ حکومت بہار نے ریاست میں کاسٹ سروے کرانے کے بعد کوٹہ بڑھایا تھا جسے پٹنہ ہائی کورٹ نے 20جون کے فیصلہ میں رد کردیا۔پٹنہ ہائی کورٹ میں کئی درخواستیں داخل ہوئی تھیں جن میں نتیش کمار حکومت کے فیصلہ کو چیالنج کیا گیا تھا۔
No Comments: