قومی خبریں

خواتین

سدھو موسے والا قتل کیس کے ماسٹر مائنڈ گولڈی براڑکاامریکہ میں قتل

ڈلّا-لکھبیر گینگ نے گولڈی براڑ کے قتل کی ذمہ داری قبول کی

واشنگٹن:مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل معاملہ کا ماسٹر مائنڈ گولڈی براڑ اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ ایک امریکی نیوز چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گولڈی براڑ کا امریکہ میں کسی نے گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔میڈیاکی خبر کے مطابق ڈلّا-لکھبیر گینگ نے گولڈی براڑ کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گینگسٹر ستندرجیت سنگھ عرف گولڈی براڑ کو مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے۔ اس کی پیدائش 1994 میں پنجاب کے مکتسر صاحب ضلع میں ہوئی تھی اور براڑ کے والد پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ڈپٹی انسپکٹر ہیں۔ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد گولڈی براڑ کا نام سرخیوں میں آیا تھا، حالانکہ اس سے قبل بھی وہ کئی واردات کو انجام دے چکا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *