قومی خبریں

خواتین

سنجے سنگھ کی عدالتی حراست میں 4دسمبرتک کی توسیع

متعلقہ جیل حکام کوسنجے سنگھ کا مناسب علاج یقینی بنانے کی ہدایت

نئی دہلی: شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی عدالتی حراست میں 10 دن یعنی 4دسمبرتک کی توسیع کر دی۔ فاضل جج نے تفتیشی افسر کی اس استدعا پر ضمانت منظور نہیں کی کہ ملزم کے خلاف مقررہ مدت میں چارج شیٹ جلد دائر ہونے کا امکان ہے۔ پچھلی بار جج نے سنگھ کو رکن پارلیمنٹ کے طور پر ترقیاتی کاموں سے متعلق کچھ دستاویزات پر دستخط کرنے کی اجازت دی تھی۔جج نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ انہیں پنجاب کی عدالت میں پیش کریں جب یہ اطلاع دی گئی کہ امرتسر، پنجاب کی ایک عدالت سے ہتک عزت کے مقدمے میں وارنٹ موصول ہوئے ہیں۔ قبل ازیں جج ناگپال نے سنگھ کو کچھ چیکوں پر دستخط کرنے کی اجازت دی تھی۔
متعلقہ جیل حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سنگھ کا مناسب علاج یقینی بنائیں، جس میں ان کا نجی ڈاکٹر بھی شامل ہو۔ جج نے کہا تھا، ’’عدالت کو ملزم کے نجی علاج سے انکار کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ اس لیے متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ سنجے سنگھ کو 4 اکتوبر کو نارتھ ایونیو علاقے میں ان کی رہائش گاہ پر تلاشی لینے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ سنگھ کو پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *