قومی خبریں

خواتین

ساکشی نے ریٹائرمنٹ لے لی، میں بھی سبکدوش ہو گیا، بات ختم۔برج بھوشن

جنسی استحصال کے الزامات پر ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدرکا پُر لطف ڈائیلاگ

نئی دہلی: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے اتوار کو پریس کانفرنس کے دوران جنسی استحصال کے الزامات پر کہا کہ وہ 11 ماہ سے بول رہے ہیں، بولنے دیجئے، معاملہ عدالت میں ہے۔ اس پر مسلسل سیاست ہو رہی ہے، میں 11 ماہ سے یہ سب برداشت کر رہا ہوں۔ ساکشی نے بھی ریٹائرمنٹ لے لی، میں نے بھی ریٹائرمنٹ لے لی، بات ختم۔ میرے پاس بہت کام ہے۔ میں اپنا کام کروں گا اور اپنے الیکشن کو دیکھوں گا۔گونڈا میں ریسلنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہر فیڈریشن نے ہاتھ کھڑا کر دیا کہ ہم اسے نہیں چلا سکتے۔ 15-20 سال کے بچوں کا مستقبل خراب نہ ہو اس لیے اس لئے اس ٹورنامنٹ کو نندنی نگر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹورنامنٹ چار دن میں منعقد ہونا تھا۔ ملک کی 25 کی 25 فیڈریشنز نے ہاتھ کھڑے کر دئے تھے اور یہ ٹورنامنٹ 31 دسمبر تک ہونا تھا۔
انہوں نے کہا، ’’ہمارے پاس نندنی نگر میں تمام بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔ تمام فیڈریشنز نے اس پر رضامندی ظاہر کی۔ پھر بھی میری حکومت سے گزارش ہے کہ اس ٹورنامنٹ کو اپنی نگرانی میں منعقد کرائے۔ پچھلے 12 سالوں میں میں نے جو کام کیا ہے اس کی بنیاد پر میرا جائزہ لیا جائے گا۔ میں ریسلنگ سے ریٹائر ہو چکا ہوں۔ اب یہ منتخب لوگ اپنا فیصلہ کریں گے۔ میرے لوک سبھا انتخابات آنے والے ہیں، مجھے ان کی تیاری کرنی ہے۔ اب جو نئی فیڈریشن آ رہی ہے وہ فیصلہ کرے گی کہ عدالت میں جانا ہے یا حکومت سے بات کرنی ہے۔
اپنے گھر کے باہر لگائے گئے پوسٹروں اور جے پی نڈا سے ملاقات کے جواب میں برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا، ’’انتخابات آنے والے ہیں، میں کسی بھی وقت کسی سے بھی مل سکتا ہوں۔ نڈا جی ہمارے لیڈر ہیں، ہم ان سے ملتے رہیں گے لیکن پہلوانوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ میں نے محسوس کیا کہ یہ پوسٹر (دبدبہ ہے، دبدبہ رہے گا) تکبر سے بھرا ہوا ہے، اس لیے میں نے پوسٹر ہٹا دیا۔نئی فیڈریشن کے بارے میں برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا، ’’میں نے آپ کو بتایا تھا کہ میں نے 21 دسمبر کو ہی ریسلنگ سے اپنا رشتہ منقطع کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ کی نگرانی میں حکومت کے حکم پر نئی باڈی کا انتخاب جمہوری انداز میں کیا گیا ہے۔ اب نئی باڈی کو فیصلہ کرنا ہے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔ سنجے سنگھ بھومی ہار ہیں اور میں چھتریہ ہوں، دونوں کے درمیان دوستی ہو سکتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *