قومی خبریں

خواتین

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ ہندوستان کے دورے پر

مودی کے تیسری بار عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی غیر ملکی لیڈر کا پہلا دورہ

نئی دہلی :بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ دو روزہ دورے پر آج شام ہندوستان پہنچی ہیں۔ دہلی ایئرپورٹ پر ان کا استقبال وزیر مملکت برائے خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے کیا۔ شیخ حسینہ کا یہ دورہ انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ پی ایم مودی کے ساتھ وہ کچھ ضروری تجارتی معاملوں پر گفتگو کرنے والی ہیں۔بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا یہ ہندوستان دورہ پی ایم مودی کے لگاتار تیسری بار عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی غیر ملکی لیڈر کا پہلا دورۂ ہند ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شیخ حسینہ کی پی ایم مودی کے ساتھ میٹنگ طے ہے۔ اس کے بعد نمائندہ وفد کی سطح پر کچھ تبادلہ خیال ہوگا۔ شیخ حسینہ کے اس دورے میں ڈھاکہ اور دہلی کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ کو لے کر بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شیخ حسینہ اس سے قبل پی ایم مودی کی حلف برداری تقریب میں بھی شامل ہوئی تھیں۔ اس طرح دیکھا جائے تو 15 دنوں کے اندر بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کی شیخ حسینہ سے ملاقات ہوگی۔ ہفتہ کی صبح راشٹرپتی بھون میں شیخ حسینہ کا ریڈ کارپیٹ پر استقبال کیا جائے گا۔ اس دوران دونوں ممالک کا قومی ترانہ بھی بجایا جائے گا۔ شیخ حسینہ کو گارڈ آف آنر پیش کر عزت افزائی بھی کی جائے گی۔ دوپہر میں وزیر اعظم شیخ حسینہ ہندوستانی نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کریں گی۔ شام میں وہ صدر مرمو سے ملاقات کے بعد بنگلہ دیش واپس لوٹ جائیں گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *