قومی خبریں

خواتین

عوام نے مودی کی تانا شاہی کو لگام دے دی ہے، یہ ہے کامیابی

رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا کانگریس پارٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پڑتاپ گڑھی کی اردو کے صحافیوں سے خصوصی ملاقات

نئی دہلی،:(میراوطن نیوز)
عام انتخابات2024 کے نتائج خواہ اپوزیشن کے حق میں نہ آئے ہوں تاہم کانگریس اور اپوزیشن کے حوصلے بلند ہیں کیونکہ عوام نے مودی حکومت کی تانا شاہی کو لگام دے دی۔ اب کانگریس پارلیمنٹ میں مودی حکومت کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کی تیاری میں ہے۔ اس کا اندازہ رکن پارلیمنٹ اور کانگریس پارٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پر پڑتاپ گڑھی کی باتوں سے لگا۔ انہوں نے آج اردو کے صحافیوں سے اپنی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔ اس دوران میرا وطن کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے عمران پڑتاپ گڑھی نے کہا کہ ہم بھلے ہی حکومت سے تھوڑا دور رہ گئے لیکن جو چار سو کے پار کا نعرہ دے رہے تھے وہ اکثریت تک حاصل نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم بطور اپوزیشن پوری طاقت سے سوال اٹھائیں گے۔ کیا چہرہ ہوتا تو انڈیا اتحاد کامیاب ہو جاتا؟۔ اس سوال کے جواب میں عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ایسا نہیں ہے،اتحاد کی کچھ مجبوریاں ہوتی ہیں، کچھ کمی رہ گئی وہ پوری کی جائے گی۔ کیا اتحاد قائم رہے گا؟۔ اس سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ دہلی سرکار کے ساتھ ساتھ سب کے ساتھ اتحاد قائم رہے گا۔ اقلیتوں پر توجہ کیوں نہیں دی گئی؟۔ اس پر انھوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، بطور اقلیتی لیڈر میں پارٹی کی مین اسٹریم لیڈر شپ کے ساتھ رہا، ان کے مسائل اٹھائے، ہم مستقبل میں بھی اقلیتوں کے مسائل اٹھاتے رہیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *