قومی خبریں

خواتین

دہلی-وڈودرا اکسپریس وے پر کار ہوا میں اچھلنے لگی

انجینئر برخاست، ٹھیکہ دار پر 50 لاکھ کا جرمانہ

نئی دہلی:دہلی-وڈودرا اکسپریس وے پر سڑک میں خامیوں کی وجہ سے کار سڑک پر اچھلنے لگی۔ یہ منظر کیمرے میں قید ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعدمرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انجینئر کو برخاست کر دیا اور ٹھیکہ دار پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ۔ اس معاملے میں این ایچ اے آئینے جانکاری دی کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری کی ہدایت کے مطابق جانچ کرکے ذمہ دار افسروں اور ایجنسیوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔
این ایچ اے آئی نے کہا کہ وقت رہتے خامیوں کو دور نہیں کرنے کے معاملے میں ٹھیکہ دار پر جرمانہ لگایا گیا ہے جبکہ تعمیری کام کی دیکھ بھال نہیں کرنے اور اپنے کام میں لاپروائی برتنے پر اتھاریٹی انجینئر کے ٹیم لیڈر کم ریجیڈنٹ انجینئر کو برخاست کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ سائٹ انجینئر کو بھی ٹرمینیٹ کر دیا گیا۔ ساتھ ہی پی ڈی اور منیجر (ٹیک) کو خامیوں کے لیے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
قابل ذکر رہے کہ الور میں دہلی-وڈودرا اکسپریس وے کو سپر اکسپریس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس پر گاڑیاں 120 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہیں۔ اکسپریس وے پر راجستھان کے الور و دوسا علاقے میں سب سے زیادہ سڑک حادثے ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سڑک کا اونچا نیچا ہونا، خراب بیلنس اور گڈھے ہیں۔ اکسپریس وے پر جگہ جگہ باریک گٹی بھی پھیلی ہے اور کئی جگہ پر پانی جمع ہے، سڑک بھی دھنس گئی ہے۔ ان وجوہات سے یہاں پر سڑک حادثہ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *