Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یونانی طریقہ علاج کو فروغ دینے کےلئے ملک گیر مہم چلائیں گے

میٹنگ میںاولیا ہربلس کے ڈائریکٹر محمد نوشاد نے کیا خطاب

نئی دہلی ،13اپریل (میرا وطن نیوز)
اولیا ہربلس کے ڈائریکٹر محمد نوشاد نے پیر کو منعقد میٹنگ میںکہا کہ وہ یونانی طریقہ علاج کو فروغ دینے کے لیے ملک گیر مہم چلائیں گے ۔اس کا مقصد یونانی اور آیوروید کو دیہی علاقوں اور شہروں سے جوڑنا ہے جہاں فی الحال یونانی پہنچ سے باہر ہے۔ محمد نوشاد کا کہنا ہے کہ جن شہروں میں یونانی کو متعارف کرا نے کی ضرو رت ہے وہاں یونانی کے رابطے کو بہتر بنانے کے لیے اولیاءہربل مقامی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرو ں ، ویدک پریکٹیشنرز اور حکیموں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
اس موقع پرمحمد نوشاد نے وضاحت کی کہ اولیا ہربلس دہلی میں رجسٹرڈ کمپنی ہے جو اپنی یونانی، آیوروید اور کاسمیٹکس مصنوعات کے لیے مشہور ہے۔ آج بھی کمپنی کی مصنوعات ملک بھر میں پہچانی جاتی ہیں۔ محمد نوشاد نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 2026 میں کمپنی ملک بھر کے بیشتر شہروں میں یونانی ڈاکٹروں اور حکیموں کو شامل کرکے اپنی مصنوعات اور یونانی آیوروید کے معیار کو فروغ دینے کے لیے ایک مہم شروع کرے گی۔ لکھنو، کانپور، مراد آباد سے شروع ہو کر کیرالہ، اندور، بھوپال، جے پو ر، دہلی، بجنور، پٹنہ، گوپال گنج، کولکتہ، احمد آباد، ممبئی، پونے، چنئی، بنگلور، گوہاٹی، ناگپور، جھانسی جیسے شہروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
اس موقع پرڈاکٹر نبیل نظام، ڈاکٹر فرقان، حکیم زبیر خان، ڈاکٹر شاہنواز حنیف، ڈاکٹر سہیل صدیقی، حکیم اطہر آفندی، انور ٹی ٹی، ڈاکٹر شاہد رضا، عبدالرحمٰن، ہرش وردھن سنگھ، ڈاکٹر کامل، خلیق الرحمان، ڈاکٹر ملک فیاض، ڈاکٹر عصمت اقبال، ڈاکٹر عنایت اللہ، ڈاکٹر عمائدین ملک، ڈاکٹر عبدالرحمن اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر شکیل، ڈاکٹر جنید انصاری، اسرار حسین، اور ڈاکٹر سمیر۔ فہد حسن، سنان شیخ، حکیم عارف اکبری، عابد وانی، ڈاکٹر ماجدہ قاضی، ڈاکٹر صدف، ڈاکٹر نیلوفر، ڈاکٹر جاوید وازیدی، ڈا کٹر اے آئی صدیقی، مشیر احمد، امیر انصاری، حکیم حافظ جاوید بلخی اور آریش نظام وغیرہ بھی موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *