قومی خبریں

خواتین

راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد نسیم خان نے اپنا فیصلہ واپس لیا

مہاراشٹر میں ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہ دئے جانے سے ناراض تھے

ممبئی: سابق ریاستی وزیر نسیم خان مہاراشٹر میں ایک بھی مسلمان کو امیدوار نہ بنائے جانے سے ناراض ہو کر انتخابی مہم سے دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا لیکن آج پونے میں واقع انتخابی جلسہ میں ان کی ملاقات راہل گاندھی سے ہوئی ،راہل گاندھی نے ان کی بات سنی اور یقین دلایا کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا اس یقین دہانی کے بعد نسیم خان نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے جلسہ سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ میری ناراضگی جائز تھی مجھے اپنی قوم کے لئے آواز اٹھانے کا حق ہے یہی کانگریس کی روایت بھی ہے لیکن یہ ناراضگی ہماری اپنی تھی جسے آج کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دور کر دیا۔راہل گاندھی نے درخواست کی کہ آپ انتخامی مہم میں حصہ لیں کانگریس کو جتائیں اس کے بعد آپ کے ساتھ انصاف ہوگا۔ ہم نے اقلیتوں کو کبھی نظر انداز نہیں کیا – ان کے مفادات کے لئے ہی کام کیا ہے لیکن کن حالات میں ایسا ہوا ہے میں اس پر غور کرونگا۔بتایا جاتا ہے کہ نسیم خان نے راہل گاندھی کی یقین دہانی پر کانگریس پارٹی سے اپنی ناراضگی ختم کرتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کیا اور پونے میں انتہائی جوشیلی تقریر کر کےپارٹی اور عوام میں جان بھر دی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *