Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مودی نے اقتدار کے گھمنڈ میں میرے شوہر کو گرفتار کرایا۔سنیتا کیجریوال

وزیر اعلیٰ کی اہلیہ نے کہا کہ وزیر اعظم سب کو کچلنے کی کوشش کررہے ہیں

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی اہلیہ سنیتا کجریوال نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار کے گھمنڈ میں ان کے شوہر کو گرفتار کرایا، جو یہاں کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے ۔دہلی کے لوگوں کے نام ایک پیغام میں سنیتا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہاکہ مودی جی نے آپ کے تین بار منتخب وزیراعلیٰ کو طاقت کے گھمنڈ میں گرفتار کرایا، وہ سب کو کچلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ چیف منسٹر ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ کجریوال کو جمعرات کی شب مبینہ شراب اسکام میں ای ڈی نے گرفتار کیاگیا ہے۔ جمعہ کو انہیں عدالت نے 6 روز کیلئے ای ڈی کی تحویل میں دیدیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *