قومی خبریں

خواتین

مایاوتی نے بھائی آنند کو نیشنل کوآرڈینیٹر کے عہدے سے فارغ کیا

لکھنؤ:05مارچ(یواین آئی) گذشتہ دنوں بھتیجے آکاش آنند کو بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سے نکال کر بھائی اور پارٹی نائب صدر آنند کمار کو نیشنل کوآرڈینیٹر کی اضافہ ذمہ داری دینے والی بی ایس پی سپریمومایاوتی نے بدھ کو کہ اکہ انہوں نے کمار کو نیشنل کوآرڈینیٹر کے عہدے سے ان کی خواہش کے مطابق فارغ کردیا ہے۔

مایاوتی نے ایکس پر کہا’ کافی لمبے عرصے سے بے لوث خدمت و سپردگی کے ساتھ کام کرنے والے بی ایس پی کے قومی نائب صدر آنند کمار، جنہیں ابھی حال ہی میں نیشنل کوآرڈینیٹر بھی بنایا گیا تھا۔ انہوں نے پارٹی و تحریر کے مفاد کے پیش نظر ایک عہدے پر رہ کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جس کا استقبال ہے۔

انہوں نے کہا’ ایسے میں آنند کمار پہلے کی طرح بی ایس پی نائب صدر کے عہدے پر رہتے ہوئے سیدھے میری ہدایات میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ اور اب ان کی جگہ یوپی کے ضلع سہارنپور باشندہ رندھیر بینی وال کو نیشنل کوآرڈینیٹر کی نئی ذمہ داری دی گئی ہے۔

بی ایس پی سپریمو نے کہا’ اس طرح اب رام جی گوتم، راجیہ سبھا رکن و رندھیری بینی وال یہ دونوں بی ایس پی نیشنل کوآرڈینیٹر کے طور پر سیدھے طور سے میری ہدایات کے مطابق ملک کے مختلف ریاستوں کی ذمہ داریوں کو سنبھالیں گے۔ پارٹی کو امید ہے کہ یہ لوگ پوری ایمانداری کے ساتھ کام کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں مایاوتی نے اپنے بھتیجے آکاش آنند کو نیشنل کوآرڈینیٹر کے عہدے سے ہٹا کر یہ ذمہ داری اپنے بھائی آنند کمار کو سونپی تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *