امریکی شہر کیلیفورنیا میں تین افرادکا بہیمانہ قتل
گھر میں گھس کر ایک ہی کنبہ کے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی
کیلی فورنیا:امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں تین لوگوں کا بہیمانہ قتل کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ بدھ کی شب پیش آیا جب گھر میں گھس کر ایک ہی کنبہ کے تین لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے پوچھ تاچھ چل رہی ہے۔
اے پی ڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اسے ایک شخص نے فون کر بتایا کہ اس کے پڑوسی کو الامیڈا شہر کے کٹّی ہاک روڈ کے 400 بلاک میں گولی مار دی گئی ہے۔ اس کے بعد پولیس فوراً جائے وقوع پر پہنچی اور المایڈا پولیس کے افسران نے متاثرین کا پتہ لگایا۔ گھر میں نابالغوں سمیت کنبہ کے دیگر اراکین بھی گولی لگنے سے زخمی ملے۔ ایک مشتبہ شخص کو موقع پر سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
No Comments: