رکاش امبیڈکر کی پارٹی وَنچت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے) کے لیڈر انیس احمد 29 اکتوبر کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے محروم رہ گئے تھے، اور اب انھوں نے وی بی اے کو چھوڑ کر کانگریس کی رکنیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ آج کانگریس میں ان کی باضابطہ گھر واپسی ہو گئی اور انھیں ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس کی رکنیت دلائی گئی۔قابل ذکر ہے کہ 28 اکتوبر کو ہی انیس احمد نے کانگریس چھوڑ کر وی بی اے کی رکنیت اختیار کی تھی۔ اب محض 5 دنوں بعد ہی انھوں نے پھر سے کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ 29 اکتوبر کو انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ دوپہر 3 بجے سے قبل دفتر پہنچنے کے باوجود انھیں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی اجازت نہیں ملی۔ انیس احمد 3 بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور مہاراشٹر میں کانگریس حکومت میں کابینہ وزیر تھے۔
No Comments: