قومی خبریں

خواتین

مودی کی حلف برداری میں سات ممالک کے رہنما مدعو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی تیسری مدت کے لیے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے سات پڑوسی ممالک کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق راشٹرپتی بھون میں تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی اتوار کی شام 7 بجے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ، سیشلز اور ماریشس کے رہنماؤں کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔
نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل پرچنڈ، بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ، سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے، مالدیپ کے صدر محمد معیزو، سیشلز کے صدر ویول رامکلوان، ماریشس کے وزیر اعظم پروِند جگناتھ کے آنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مہمان قائدین کی آمد ہفتہ سے شروع ہوگی اور پیر کو وزیراعظم مودی ان کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *