نئی دہلی: اروند کیجریوال کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال 15 دن کے اندر اپنی سرکاری رہائش خالی کر دیں گے۔ انہوں نے کیجریوال اور ان کے خاندان کی سیکورٹی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ ماضی میں ان پر حملے بھی ہو چکے ہیں۔ سنجے سنگھ نے مزید بتایا کہ ابھی کیجریوال کا نیا رہائشی مقام طے نہیں ہوا، لیکن جلد ہی اس کا انتظام کیا جائے گا۔
سنجے سنگھ نے کہا، ’’وزیر اعلی کے طور پر ایک شخص کو بہت زیادہ سہولیات ملتی ہیں، اروند کیجریوال کو بھی ملی ہیں۔ گزشتہ روز استعفیٰ دینے کے بعد سب سے پہلے انہوں نے کہا کہ ہم تمام سہولتیں چھوڑ دیں گے۔ ان کی حفاظت پر بھی سوال ہے، ان پر حملے کی متعدد کوششیں کی گئیں۔ بی جے پی والوں نے حملہ کیا۔ جسمانی چوٹ پہنچائی گئی۔ ہمیں ان کے خاندان کی فکر ہے۔
No Comments: