قومی خبریں

خواتین

کیجریوال آج جیل سے باہر آجائیں گے

نئی دہلی :دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو عدالت نے آج بڑی راحت دیتے ہوئے آبکاری گھوٹالہ سے منسلک منی لانڈرنگ معاملے میں مستقل ضمانت دینے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ ایک لاکھ روپے مچلکہ پر دہلی کے راؤز ایونیو کورٹ نے انھیں ضمانت دینے کا اعلان کیا۔ امید کی جا رہی ہے کہ جمعہ یعنی آج دوپہر کیجریوال تہاڑ جیل سے باہر آ جائیں گے۔ای ڈی (انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ) نے وزیر اعلیٰ کیجریوال کو مستقل ضمانت دیے جانے کی مخالفت کے لیے 48 گھنٹہ کا وقت طلب کیا، لیکن عدالت نے اپنے فیصلے میں کسی بدلاؤ سے انکار کر دیا۔ راؤز ایونیو کورٹ کی تعطیل جج نیائے بندو نے کہا کہ ضمانت کے حکم پر کوئی روک نہیں لگے گی۔ اس معاملے میں اب ای ڈی اونچی عدالت کا رخ کر سکتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *