قومی خبریں

خواتین

کشتواڑ تصادم میں جے سی او جاں بحق

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے کیشون علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جاری شدید تصادم میں ہندوستانی فوج کے جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) راکیش کمار جاں بحق ہو گئے، جبکہ تین دیگر اہلکار زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ اس علاقے میں ملی ٹینٹ چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد فورسز نے بڑے جنگلاتی علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جب سیکورٹی اہلکار مشتبہ مقام کے قریب پہنچے تو وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر شدید فائرنگ شروع کردی۔ اس اچانک حملے میں جے سی او راکیش کمار اور تین پیرا کمانڈو اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں جے سی او راکیش کمار زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *