Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایودھیا مسجد کے سنگ بنیاد کیلئے امام حرم مدعو نہیں

مرکزی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ ٹرسٹ کے ترجمان نے میڈیا کی خبر کو مستردکردیا

ممبئی : سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایودھیا میں بابری مسجد کی متبادل مسجد کی تعمیر کے سلسلے میں میڈیا کے بعض گوشوں کی جانب سے اس بات کی اطلاع دی جا رہی ہے کہ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر ایودھیا کے قریب دھنی پور میں مسجد محمد بن عبداللہ کا سنگ بنیاد امامِ حرم رکھیں گے ۔ تاہم میڈیا کی ان اطلاعات کو مسجد کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے تشکیل دئے گئے ٹرسٹ کے ترجمان نے مسترد کردیا اور کہا کہ ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ’’ انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے ترجمان اطہر حسین نے میڈیا رپورٹس کو غلط قرار دیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *