قومی خبریں

خواتین

گورو گوگوئی لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈرمقرر

کے سریش کو چیف وہپ اور منیکم ٹیگور اور محمد جاوید کو وہپ بنایا گیا

کانگریس پارٹی نے لوک سبھا میں اپنی نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔ اس کے تحت پارٹی نے آسام کے جورہاٹ سے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی کو ڈپٹی لیڈر بنایا ہے۔ ان کے علاوہ اسپکر کے الیکشن میں انڈیا الائنس کے امیدوار کے سریش کو چیف وہپ اور منیکم ٹیگور اور محمد جاوید کو وہپ مقرر کیا ہے۔ گورو گوگوئی گزشتہ لوک سبھا میں بھی کانگریس پارٹی کے ڈپٹی لیڈر تھے۔گورو گوگوئی آسام کے سابق وزیر اعلی ترون گوگوئی کے بیٹے ہیں۔ اس سے قبل وہ 2020 سے لوک سبھا میں انڈین نیشنل کانگریس کے ڈپٹی لیڈر کے عہدے پر فائز تھے۔ اس بار جورہاٹ سیٹ سے کانگریس کے گورو گوگوئی نے بی جے پی کے تپن کمار گوگوئی کو 144393 ووٹوں سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی تھی۔ جبکہ کوڈی کونّل سریش کیرالہ کے مانے لیکارا سے کانگریس کے لوک سبھا کے رکن ہیں۔ وہ آٹھویں بار لوک سبھا کا الیکشن جیت کر ایوان میں آئے ہیں۔ فی الحال وہ پارلیمنٹ میں سب سے پرانے رکن ہیں۔
منیکم ٹیگور تامل ناڈو کے ویرودھونگر سیٹ سے کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وہ پہلی بار 2009 میں 15ویں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ ڈاکٹر محمد جاوید نے بہار کی کشن گنج لوک سبھا سیٹ سے لوک سبھا الیکشن جیتا ہے۔ انہوں نے جے ڈی یو کے مجاہد عالم کو شکست دی۔ محمد جاوید نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی کشن گنج سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ڈاکٹر جاوید کے والد بھی کشن گنج کے ایم ایل اے تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *