ممبئی : سافٹ ویئر بنانے والی مشہور کمپنی انٹیل کے سابق سربراہ اوتار سینی کی ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ یہ حادثہ نوی ممبئی کے پام بیچ روڈ پر ہوا جب ایک تیز رفتار کار نے انہیں پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس ٹکر کے نتیجے میں سینی بری طرح زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر نزدیک کے ڈی وائی پاٹل اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔یہ حادثہ بدھ (28 فروری) کو ہوا۔ پولیس کے مطابق چیمبور کے رہنے والے 68 سالہ سینی سائیکلنگ کے شوقین لوگوں کے ایک گروپ کے ساتھ نیرول کے پاس پام بیچ روڈ پر سائیکل چلا رہے تھے۔ اسی دوران سڑک پر تیز رفتار سے آ رہی ایک کیب نے انہیں پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس کے بعد سینی زمین پر گئے اور شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوراً بعد کیب ڈرائیور رشیکیش کھاڈے نے جائے حادثہ سے فرار ہونے کی کوشش کی اور ٹیکسی کو تقریباً ایک کلومیٹر تک بھگایا لیکن وہ آگے نہیں جا سکا۔ اوتار سینی کی سائیکل اس کی کار کے نچلے حصے میں پھنس گئی تھی جس کی وجہ سے وہ کار لے کر بھاگ نہیں سکا۔ اسی اثنا میں آس پاس کے لوگوں نے اسے پکڑ کر کوسٹل پولیس کے حوالے کر دیا۔
No Comments: