میرٹھ 12جنوری (میرا وطن نیوز)
اتر پردیش حکومت کے سابق کابینہ وزیر اور کانگریس لیڈر ڈاکٹر معراج الدین کے جنازے میں ملک کے ہر سیاسی، سماجی اور سماجی طبقے کے لوگوں نے شرکت کی۔ان کی نماز جنازہ شاہی عیدگاہ میں شہر قاضی قاری زین ساجد الدین نے پڑھائی۔انہیں شاہ سلطان صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
فتح پور سیکری درگاہ حضرت شیخ سلیم چشتی ؒ کے سجادہ نشین پیر زادہ رئیس میاں چشتی نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کی۔مرحوم ڈاکٹر معراج الدین احمد کے آباء و اجداد مصر سے حضرت شیخ سلیم چشتی ؒ کے ساتھ ہندوستان تشریف لائے تھے،مرحوم کے خاندان کا فتح پور سیکری درگاہ سے گہر ا تعلق تھا۔اللہ تعالیٰ مرحومین کے گناہوں کو در گزرکر کے انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحومین کے اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
بہار کے گورنر عارف محمد خان، غلام نبی آزاد، ریتا بہوگنا جوشی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وی سی پروفیسر نعیمہ خاتون نے ان کے بیٹے بدر محمود اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کی۔
نماز ے جنازہ میں ایم پی عمران مسعود، ایم پی راجکمار سنگوان، شوبھت اگروال، ایم ایل اے شاہد منظور، ایم ایل اے رفیق انصاری، شاعر نواز دیوبندی، سابق ایم ایل اے راجندر شرما، سردار کرمندر سنگھ، چودھری یشپال سنگھ، راہول گاندھی کے اقتصادی مشیر ثاقب علی، جے این کے بینکڈائریکٹر آر این وشنوئی، امیت پاہوا، شاعر اقبال اظہر، یو پی پی ڈبلیو ڈی کی سابق ایم ڈی مسرت نور خان، انعم شیروانی، ایڈوکیٹ جی ایس دھاما، اظہار خان، عادل چودھری، وکیل احمد، ڈاکٹر سرتاج احمد وغیرہ سمیت ملک کی اہم شخصیات موجود تھیں۔
No Comments: