نئی دہلی :کانگریس پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پہلی فہرست میں 39 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی وایناڈ سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ راہل گاندھی کے علاوہ بھوپیش بگھیل کو راج ناندگاؤں سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بنگلورو رورل سے ڈی کے سریش اور رائے پور سے وکاس اپادھیائے کو انتخابی دوڑ میں اتارا گیا ہے۔ کانگریس کی پہلی فہرست میں 39 امیدواروں کے نام ہیں۔ ان میں سے 24 سیٹوں پر ریزرو کیٹیگری کے امیدوار کھڑے کیے گئے ہیں۔ 12 امیدوار ایسے ہیں جن کی عمر 50 سال سے کم ہے اور 8 امیدواروں کی عمر 50 سے 60 سال کے درمیان ہے۔ارٹی کے جنرل سکریٹری کے۔ سی وینوگوپال نے نئی دہلی میں یہ فہرست جاری کی۔ کانگریس کی پہلی فہرست میں چھتیس گڑھ سے 6، کرناٹک سے 7، کیرالا سے 16، لکشدیپ سے ایک، میگھالیہ سے 2، ناگالینڈ سے ایک، سکم سے ایک، تلنگانہ سے چار اور تریپورہ سے ایک امیدوار کا اعلان کیا گیا ہے۔تریپورہ (مغربی) سے آشیش کمار شاہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ آشیش کمار شاہ بی جے پی کے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ 2022 میں وہ پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو ئے تھے۔
No Comments: