قومی خبریں

خواتین

خواتین کو با اختیار بنایا جانا کوئی خیراتی مشن نہیں۔صدر جمہوریہ

صنفی انصاف اور مساوات کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ملک کی پیش قدمی کی ستائش

نئی دہلی :صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنایا جانا کوئی خیراتی مشن نہیںہے بلکہ یہ ملک کی ترقی کا ایک نقشِ راہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنائے بغیر کوئی ملک اپنے سبھی شہریوں کیلئے اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو یقینی نہیں بنا سکتا۔ ایک قومی رسالے میں خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے سکھوئی جنگجو طیارے پر حملے اور ناری شکتی وَندن ادھینیم پر دستخط کیے جانے جیسے اہم لمحوں کا ذکر کیا، جس میں سبھی قانون ساز اداروں میں خواتین کیلئے 33 فیصد ریزرویشن تجویز کیا گیا ہے۔ انھوں نے صنفی انصاف اور مساوات کے مقصد کو حاصل کرنے کی جانب ملک کی پیش قدمی کی رفتار کو سراہا۔ پچھلے برسوں میں سماج کے مختلف طبقوں کے ساتھ اپنی بات چیت کے خزانے سے صدر جمہوریہ نے اِس اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارتی خواتین، پورے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *