Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بدر پور اسمبلی حلقہ میں 11 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کی شروعات

علاقے میں سیوریج لائنیں بچھانے کےلئے 270 کروڑ روپے کی منظوری

نئی دہلی،13اپریل (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے بدر پور اسمبلی حلقہ میں 11 کروڑ روپے کے تر قیا تی کاموں کا افتتاح کیا ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد علاقے میں سڑکوں، نالوں اور پارکوں کی ترقی کو آسان بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیت پور روڈ، مولڈ بینڈ اسکول روڈ، اور میٹھا پور میں پانی بھرنے کا مسئلہ رہائشیوں کے لیے کافی پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔اس پورے علاقے میں سیوریج لائنیں بچھانے کے لیے 270 کروڑ روپے کی الگ سے مختص کی منظوری دی گئی ہے۔
اس موقع پر بدھوڑی نے کہا کہ بدر پور گاو ¿ں میں تقریباً 4.42 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں میں، مولڈبینڈ میں 3.24 کروڑ، گوتم پوری میں 71 لاکھ، ہری نگر ایکسٹینشن میں 90 لاکھ، مولڈ بینڈ ایکسٹینشن میں 1.43 کروڑ، اور بدر پور کے علاقے میں تقریباً 19 لاکھ کے ترقیاتی کام شامل ہیں۔ آنے والے دنوں میں دہلی میں ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز ہونے کی امید ہے، کیونکہ یہ اقدامات اب ہر اسمبلی حلقہ اور وارڈ میں نچلی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *