نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے یمنا کے گھاٹوں پر چھٹھ پوجا کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے یمنا میں چھٹھ پوجا کی اجازت مانگی تھی، تاہم دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منموہن اور جسٹس تُشار راؤ گیڈیلا کی بنچ نے کہا کہ یمنا کی موجودہ حالت ایسی نہیں ہے کہ وہاں پوجا کے لیے لوگ داخل ہوں۔ عدالت نے واضح کیا کہ یمنا کی صفائی ایک دن میں ممکن نہیں اور موجودہ آلودگی کے سبب لوگوں کو اس میں داخل ہونے کی اجاز
عدالت نے درخواست گزار کو مشورہ دیا کہ اگر وہ واقعی یمنا کی صفائی چاہتے ہیں تو اس پر الگ درخواست دائر کریں جس پر عدالت غور کر سکتی ہے۔ مزید برآں، درخواست گزار نے اپنے مؤقف میں کہا کہ چھٹھ پوجا کی رسم دریا کے بہتے پانی میں ادا کی جاتی ہے اور اس کے لیے ٹب یا سوئمنگ پول مناسب نہیں ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ہتنی کنڈ بیراج سے پانی جاری کیا جائے تاکہ دریا میں صاف پانی پہنچ سکے اور چھٹھ پوجا صحیح طور پر ادا کی جا سکے
No Comments: