قومی خبریں

خواتین

ڈیپ فیک اے آئی پروزیر اعظم بھی تشویش زدہ

دیوالی ملن پروگرام کے دوران کہاکہ 'ڈیپ فیکس ہندوستان کو درپیش بڑے خطرات میں سے ایک

نئی دہلی: ڈیپ فیک اے آئی کی حالیہ تصویری ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اب وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس پر تشویش کا اظہارکیاہے۔ وزیراعظم مودی نے دہلی میں بی جے پی کے دیوالی ملن پروگرام کے دوران کہا، ‘ڈیپ فیکس ہندوستان کو درپیش سب سے بڑے خطرات میں سے ایک ہیں، جو انتشار کی کا باعث بن سکتے ہیں پی ایم مودی نے میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ لوگوں کو مصنوعی ذہانت اور ڈیپ فیکس کے بارے میں آگاہ کریں۔یادر ہے کہ حال ہی میں پی ایم مودی کا ایک ڈیپ فیک ویڈیو بھی سامنے آیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ایم مودی گربا پرفارم کررہے ہیں۔ حالانکہ یہ ویڈیو فرضی تھی۔
پی ایم مودی نے کہاکہ اے آئی کی وجہ سے ایک بحران ہے، خاص طور پرڈیپ فیک آرٹیفیشل انٹلی جنس کے متعلق لوگوں کو اس بحران سے آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ۔’’میں ابھی میں ایک ویڈیو دیکھ رہا تھا جہاں میں گربا کھیل رہا تھا۔ میں اپنے آپ سے حیران تھا کہ میں نے یہ کیا کیا؟ لیکن یہ تشویشناک بات ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ رشمیکا منڈنا کی ایک ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کی وجہ سے کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرکے اس معاملے میں کارروائی کی اپیل کی تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *