قومی خبریں

خواتین

وائناڈ لینڈ سلائڈنگ میں ہلاک شدگان کی تعداددو سو سے تجاوز

کم و بیش 225 افراد زخمی، 180 لاپتہ افراد کی تلاش جاری

وائناڈ میں گزشتہ 30 جولائی کو پیش آئے لینڈ سلائڈنگ کے دردناک واقعہ میں ہلاک شدگان کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 200 کے پار پہنچ چکی ہے اور کم و بیش 225 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تقریباً 180 لوگ لاپتہ بھی ہیں جن کی تلاش کے لیے مہم جاری ہے۔ اس درمیان کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں وائناڈ کے لیے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
ترووننت پورم سے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے اس خط میں امت شاہ سے وائناڈ لینڈ سلائڈنگ واقعہ کو سنگین قدرتی آفت قرار دینے کی گزارش کی ہے۔ انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ 30 جولائی کی شب کیرالہ کے وائناڈ میں لینڈ سلائڈنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں سینکڑوں لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس میں کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لینڈ سلائڈنگ کے بعد سے کئی لوگ غائب بھی ہیں اور کچھ ملبہ میں دبے ہوئے ہیں۔ تھرور نے اس واقعہ پر اظہارِ غم کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’’اس حادثہ نے موت اور تباہی کی ایک خوفناک کہانی پیچھے چھوڑا ہے۔ مسلح افواج، کوسٹ گارڈ فورس، این ڈی آر ایف اور دیگر ایجنسیاں راحت کاری کے عمل میں مصروف ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *