قومی خبریں

خواتین

ناندیڑپارلیمانی سیٹ پر کانگریس امیدوار رویندر وسنت راؤ چوہان نے پرچم لہرایا

رواں ماہ جن 2 پارلیمانی سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہوا تھا، ان میں وائناڈ کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کی پارلیمانی سیٹ ناندیڑ بھی شامل ہے۔ ان دونوں ہی پارلیمانی سیٹوں پر کانگریس نے فتح کا پرچم لہرایا ہے۔ پہلے تو وائناڈ سیٹ سے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے تقریباً 4.11 لاکھ ووٹوں سے تاریخی فتح حاصل کی، اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ناندیڑ سیٹ پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کے دوران آخری راؤنڈ میں بڑا الٹ پھیر ہوا اور کانگریس امیدوار رویندر وسنت راؤ چوہان نے جیت حاصل کر لی۔
دراصل الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بہت دیر تک بی جے پی امیدوار سنتوک راؤ ہمبرڈے سبقت بنائے ہوئے نظر آ رہے تھے، لیکن آخری راؤنڈ کی گنتی ختم ہونے کے بعد جب ڈاٹا اپڈیٹ کیا گیا تو رویندر چوہان کی جیت پر مہر لگی دکھائی دی۔ رویندر چوہان نے بی جے پی امیدوار کو 1457 ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔ رویندر چوہان کو جہاں 5 لاکھ 86 ہزار 788 ووٹ حاصل ہوئے، وہیں سنتوک راؤ کو 5 لاکھ 85 ہزار 331 ووٹ ملے۔ اس سیٹ پر تیسرا مقام ونچت بہوجن اگھاڑی امیدوار اویناش وشوناتھ کو حاصل ہوا جنھوں نے 80 ہزار 179 ووٹ حاصل کیے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *