نئی دہلی :انتخابی کمیشن نے راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور میزورم میں اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 5 ریاستوں میں انتخاب کے اعلان کے ساتھ ہی بی جے پی اور اس کے ساتھیوں کی وداعی کا راستہ بھی ہموار ہو گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم میں کانگریس پارٹی مضبوطی کے ساتھ عوام کے پاس جائے گی۔
کھڑگے کا کہنا ہے کہ عوامی فلاح، سماجی انصاف اور ترقی پسند نظریہ ہی کانگریس پارٹی کی گارنٹی ہے۔واضح رہے کہ میزورم میں 7 نومبر کو، چھتیس گڑھ میں 7 اور 17 نومبر کو، مدھیہ پردیش میں 7 نومبر کو، راجستھان میں 23 نومبر کو اور تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ ان سبھی ریاستوں کے نتائج 3 دسمبر کو برآمد ہوں گے۔
دہلی میں آج نو تشکیل شدہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کا دوسرا جلاس ہوا اور اس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے صدارتی خطبے میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جہاں راہل گاندھی کے ذریعہ اٹھائے گئے مدوں کی جم کر تعریف کی وہیں ملک کو درپیش مسائل پر بھی تفصیل سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ’’ہم نے اجتماعی طور پر ملک کو تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست سے آزاد کرنے، سماجی انصاف قائم کرنے اور ایک جوابدہ، حساس اور شفاف حکومت فراہم کرنے کا عزم کا اظہار کیا ۔
No Comments: