Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ووٹ چوری کے خلاف رام لیلا میدان میں کانگریس کی زبردست ریلی

پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور ملک بھر سے بڑی تعداد میں سرکردہ لیڈروں نے شرکت کی

نئی دہلی، 14 دسمبر :ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کی ملک گیر مہم کے بعد اتوار کو یہاں رام لیلا میدان میں ایک زبردست ریلی نکالی گئی جس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور ملک بھر سے بڑی تعداد میں سرکردہ لیڈروں نے شرکت کی۔
کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی صدر ملکارجن کھرگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، کے سی۔ وینوگوپال کے ساتھ ساتھ کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، ورکنگ کمیٹی کے ارکان، جنرل سکریٹری انچارج، ریاستی صدور اور قانون ساز پارٹی کے قائدین کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں پارٹی کے سرکردہ لیڈران بھی موجود تھے۔
کھرگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے علاوہ مہیلا کانگریس صدر الکا لامبا، یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چِب کے علاوہ مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، سابق وزرائے اعلیٰ اور دیگر اہم لیڈروں نے ریلی سے خطاب کیا۔ پارٹی نے ووٹ چوری کو جمہوریت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اب ووٹ چوری کی خبر ملک کے ہر گھر تک پہنچ چکی ہے، اس لیے ووٹ چوروں کو دستبردار ہونا پڑے گا۔
اس سے پہلے کانگریس ہیڈکوارٹر پر کیرالہ کے لیڈروں نے، جنہوں نے ایک دن پہلے کیرالہ میں بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی، مسٹر کھرگے، محترمہ گاندھی، راہل گاندھی، مسٹر وینوگوپال شاہد، اور دیگر مختلف لیڈروں سے ملاقات کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *