قومی خبریں

خواتین

سلطان الہند خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ کا عرس مبارک جاری

کانگریس صدر کھڑگے کی جانب سے عمران پرتاپ گڑھی نے پیش کی چادر

اجمیر: سلطان الہند خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ کے 812 ویں عرس مبارک جاری ہے۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی جانب سے چادر پیش کی گئی، جسے کانگریس اقلیتی شعبے کے قومی صدر اور ایم پی عمران پرتاپ گڑھی دہلی سے اجمیر لے کر پہنچے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے خواجہ غریب نواز کے آستانے پر چادر پیش کرتے ہوئے ملک کی خوشحالی، امن وامان و بھائی چارے کے لیے دعا کی۔ چادر پیش کرنے کے بعد انہوں نے درگاہ کے بلند دروازے سے عوام کے نام کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے بھیجے گئے پیغام کو پڑھ کر سنایا۔
اپنے پیغام میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ میں سلطان الہند خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کے 812 ویں عرس مبارک کے موقع پر اپنی اور پوری کانگریس پارٹی کی جانب سے چادر روانہ کررہا ہوں۔ اس موقع پر میں خود کو بے حد خوش قسمت تصور کر رہا ہوں۔خواجہ غریب نواز کے آستانے پر چار پیشی کے اس موقع پر اقلیتی شعبے کے ریاستی صدر عابد قاضی، ایم ایل اے رفیق خان، امین قاضی، ذاکر حسین، ایم ڈی چوبدار، روبی خان، ڈی سی سی اجمیر صدر وجے جین، سابق وزیر نسیم اختر، انچارج شکیل نواز، معاون انچارج اقبال احمد، انصاف آزاد، اتر پردیش کے انچارج شاکر علی، میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج سید عدنان اشرف، مہاراشٹر کے انچارج احمد خان، دہلی کے چیئرمین عبد الواحد قریشی، تابش پٹیل، محمود خان، شمیم علوی، نظام دین قریشی، فہیم قریشی اور لیاقت گدی وغیرہ موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *