قومی خبریں

خواتین

سواتی مالیوال عام آدمی پارٹی کی جانب سےراجیہ سبھا امیدوار

پارٹی نے سنجے سنگھ اور این ڈی گپتا کوایوان بالا کے لیے دوبارہ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا

نئی دہلی: دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے لئے عام آدمی پارٹی کی جانب سے امیدوار ہونگی۔ ساتھ ہی پارٹی نے اپنے موجودہ راجیہ سبھا ارکان سنجے سنگھ اور این ڈی گپتا کو بھی دوبارہ راجیہ سبھا کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی نے اسے منظوری دے دی ہے۔ دوبارہ راجیہ سبھا کا رکن بننے کے لیے سنجے سنگھ نے دہلی کی راؤس ایونیو عدالت میں اس سے متعلق دستاویزات پر دستخط کرنے کی اجازت مانگی تھی، جسے عدالت نے قبول کر لیا۔
سنجے سنگھ اس وقت دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ کے سلسلہ میں جیل میں قید ہیں۔ دہلی میں راجیہ سبھا کی تین سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں، جن میں سے ایک سیٹ کے لیے سنجے سنگھ کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔ دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ کو راجیہ سبھا کے لیے دوبارہ نامزدگی کے لیے دستاویزات پر دستخط کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *