قومی خبریں

خواتین

بسوا سرما ملک کے سب سے کرپٹ وزیر اعلیٰ۔راہل گاندھی

کانگریس رہنما نے کہا کہ جتنے کیس لگانے ہیں لگا دیجئے، میں نہیں ڈرتا۔

گوہاٹی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما پر ایک بار پھر زبانی حملہ کیا ہے۔ بدھ کی صبح آسام کے بارپیٹا میں بھارت جوڈو نیا یاترا کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ سرما ملک کے سب سے کرپٹ وزیر اعلیٰ ہیں اور ان پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا کنٹرول ہے۔ ان کے پاس سی ایم کا کنٹرول ہے۔ اگر آسام کے وزیر اعلیٰ نے وزیر داخلہ کے خلاف کچھ کہا تو انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مزید دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے لوگ جتنے چاہیں کیس دائر کریں، اس سے ان پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ کیس سے نہیں ڈرتے۔ وہ نہ تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے۔راہل گاندھی نے کہا، ’’پتہ نہیں کہاں سے اس کے (ہمتنا بسوا سرما) دماغ میں آ گیا کہ وہ راہل گاندھی کو ڈرا سکتا ہے۔ جتنے کیس لگانے ہیں لگا دیجئے، میں نہیں ڈرتا۔ 25 کیس لگائے ہیں، 25 اور لگا دیجئے۔
واضح ہو کہ آسام کے وزیر اعلیٰ نے ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) جی پی سنگھ کو راہل گاندھی کے خلاف بھیڑ کو رکاوٹیں توڑنے کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔ دراصل، یاترا میں شریک کانگریس کارکنان کو گوہاٹی میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ہائی وے پر رکاوٹیں لگائی گئی تھیں۔ کانگریس کے حامیوں نے رکاوٹیں ہٹائیں تو ان کی پولس سے جھڑپ ہوئی۔ اس دوران ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر بھوپین بورا اور ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر دیبابرت سائکیا بھی زخمی ہوئے تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *