نئی دہلی :مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں عام بجٹ 2024 پیش کر دیا ہے۔ اپنی طویل بجٹ تقریر میںوزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا، ’’مجھے 5 سالوں میں 4.1 کروڑ نوجوانوں کے لیے روزگار، ہنر اور دیگر مواقع کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 5 اسکیموں اور اقدامات کے وزیر اعظم کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جس کا مرکزی خرچ 2 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ اس سال ہم نے تعلیم، روزگار اور ہنر کے لیے 1.48 لاکھ کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے۔بہار میں سڑکوں کے منصوبوں کے لیے 26 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔ بہار میں 21 ہزار کروڑ روپے کے پاور پلانٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بہار کو مالی مدد ملے گی۔ آندھرا پردیش کو تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے کا پیکیج ملے گا۔ تقریر کے اختتام پر لوک سبھا کی کارروائی کل صبح 11 بجے تک کے لئے ملتوی کر نے کا اعلان کردیا گیا ۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی بجٹ تقریر کے اہم نکات
ہندوستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور مہنگائی کنٹرول میں ہے۔-
یہ بجٹ غریبوں، خواتین، نوجوانوں اور کسانوں پر مرکوز ہے۔-
روزگار بڑھانے پر حکومت کی توجہ، یہ حکومت کی اولین ترجیح۔-
-حکومت روزگار کے لیے 3 بڑی اسکیموں پر کام کرے گی۔-
بجٹ میں نوجوانوں کے لیے 2 لاکھ کروڑ روپے کا انتظام۔-
طلباء کو 7.5 لاکھ روپے کا اسکل ماڈل قرض۔-
پہلی بار ملازمین کے لیے اضافی پی ایف۔-
ملازمتوں میں خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔-
زرعی شعبے کی ترقی اولین ترجیح۔-
قدرتی کاشتکاری کو بڑھانے پر زور، 32 فصلوں کے لیے 109 اقسام کا آغاز کریں گے۔-
اس سال زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے لیے 1.52 لاکھ کروڑ روپے کی فراہمی۔-
مفت راشن کا نظام 5 سال تک جاری رہے گا۔-
بہار میں 3 ایکسپریس وے کا اعلان، جس کے لئے 26 ہزار کروڑ روپے کی فراہمی۔-
آندھرا پردیش کو اضافی مالی امداد دینے کا اعلان۔-
No Comments: