Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ نجی زمین پر مذہبی عبادت یا اجتماع پر

یوپی پولیس انتظامیہ کی من مانی کے خلاف واضح اور دوٹوک انتباہ ہے: مولانا محمود اسعد مدنی

نئی دہلی،4 فروری(میرا وطن)
جمعیت علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ آئین ہند کے آرٹیکل 25 کے تحت حاصل مذہبی آزادی کی واضح، غیر مبہم اور دوٹوک توثیق ہے۔
مولانا محمود مدنی نے کہا کہ حالیہ عرصے میں ملک کے مختلف حصوںبالخصوص اتر پردیش میں، محض نماز ادا کر نے یا دیگر مذہبی اجتماع پر ایف آئی آر درج کی گئیں، گرفتاریاں عمل میں آئیں اور مذہبی عبادت کو بلاجواز امن و امان کا مسئلہ بنا کر پیش کیا گیا۔
حالانکہ’ دیر آید، درست آید‘کے مصداق، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ اب نہایت واضح اور صاف آئینی رہنمائی فراہم کرتا ہےاور ایسی تمام کارروائیوں کے خلاف ایک سخت آئینی تنبیہ ہے کہ بنیادی حقوق کو انتظا میہ کی صوابدید کے تحت محدود نہیں کیا جا سکتا، نیز ا?ئین شہریوں کو عبادت کا حق عطا کرتا ہے، جسے ریاست اپنی مرضی سے نہ سلب کر سکتی ہے اور نہ ہی معطل۔
مولانا مدنی نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد قریب ہے اور اس مقدس مہینے میں خصوصی طور پر تراویح اور دیگر عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس فیصلے کے بعد امید ہے کہ گزشتہ رمضان کی طرح اترپردیش پولس اس طرح کی غیر آئینی کاررائیوں سے باز رہے گی اور لوگوں کی عبادت میں خلل نہیں ڈالے گی۔ مولانا مدنی نے ذمہ داران کو متوجہ کیا کہ وہ فیصلے کی کاپی اپنے ساتھ محفوظ رکھیں۔
مولانا محمود مدنی نے واضح کیا کہ جمعیت علماءہند ہمیشہ امن، قانون کی بالادستی اور سماجی ہم آہنگی کی داعی رہی ہے، تاہم آئینی حقوق پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں۔ اگر عدالتی فیصلوں کے باوجود شہریوں کی مذہبی آزادی بالخصوص عبادت پر روک لگائی گئی تو آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرنے سے آئندہ بھی گریز نہیں کیا جائے گا

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *