قومی خبریں

خواتین

سپریم کورٹ کے انتباہ کے بعداین سی آر ٹی سی کو 415 کروڑ روپے جاری

آر آر ٹی ایس کوریڈور کے لیے رقم فراہم نہ کرنے پرعدالت نے دہلی حکومت کی سرزنش کی تھی

نئی دہلی: سرکاری اشتہارات کا پیسہ ریپڈ ریل پروجیکٹ کو دینے پر سپریم کورٹ کے انتباہ کے بعد، دہلی حکومت نے آخر کار اس کے لیے 415 کروڑ روپے کے واجبات ادا کر دیے ہیں۔ دہلی حکومت نے فی الحال ‘ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم(آر آر ٹی ایس) پروجیکٹ کے لیے نیشنل کیپیٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (این سی آر ٹی سی) کو 415 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے یہ اطلاع دی۔ اس ہفتے کے شروع میں، سپریم کورٹ نے الور اور پانی پت تک آر آر ٹی ایس کوریڈور کے لیے رقم فراہم نہ کرنے پر دہلی حکومت کی سرزنش کی تھی۔
سپریم کورٹ نے انتباہ دیا تھا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی تو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کی طرف سے اشتہارات کے لیے جاری کردہ رقم کو پروجیکٹ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ گہلوت نے کہا کہ ‘محکمہ ٹرانسپورٹ نےاین سی آر ٹی سی کو 415 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔دہلی حکومت نے چند ماہ قبل فنڈ کی پہلی قسط کے طور پر تقریباً 80 کروڑ روپے جاری کیے تھے۔ آر آر ٹی ایس پروجیکٹ کے تحت دہلی کو اتر پردیش کے میرٹھ، راجستھان کے الور اور ہریانہ کے پانی پت سے جوڑنے کے لیے ایک ‘سیمی ہائی سپیڈ ریل کوریڈور بنایا جا رہا ہے۔
سپریم کورٹ نے اس سے قبل دہلی حکومت کی بجٹ بحران کی بے بسی کو قبول کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایسے قومی منصوبے متاثر ہوتے ہیں اور اشتہارات پر پیسہ خرچ ہوتا ہے تو عدالت یہ ہدایت دینے سے دریغ نہیں کرے گی کہ رقم اس منصوبے کو دی جائے۔ این اے سی آر ٹی سی آر آر ٹی ایس پروجیکٹ تیار کر رہا ہے، جو مرکز اور اس میں شامل ریاست کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے۔ آر آر ٹی ایس پروجیکٹ کے تحت دہلی کو اتر پردیش کے میرٹھ، راجستھان میں الور اور ہریانہ کے پانی پت سے جوڑنے کے لیے نیم ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور بنائے جانے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے اروند کیجریوال پر تنقید کی تھی اور الزام لگایا تھا کہ وہ عوام کے پیسے کو اپنی تشہیر کے لیے استعمال کرنے کی فکر میں ہیں نہ کہ عوام کی بھلائی کے بارے میں۔ بی جے پی کا یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب سپریم کورٹ نے آر آر ٹی ایس کوریڈورز کے لیے فنڈ فراہم نہ کرنے پر دہلی حکومت کی سرزنش کی تھی۔ سپریم کورٹ کے تبصرہ کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی نے کجریوال کو نشانہ بنایا اور کہا کہ سپریم کورٹ کا تبصرہ ہر شہری کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *