قومی خبریں

خواتین

اداکار سے سیاستدان بنے کیپٹن وجے کانت کا انتقال

تمل ناڈو کی سیاسی جماعت ڈی ایم ڈی کےکے سربراہ کورونا سے متاثر پائے گئے تھے

چنئی: اداکار سے سیاستدان بنے کیپٹن وجے کانت کا 71 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ کیپٹن وجے کانت تمل ناڈو کی سیاسی جماعت ڈی ایم ڈی کے (دیسیا مرپوکو دراوڑ کزگم) کے سربراہ تھے اور کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد چنئی کے ایک اسپتال میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھے گئے تھے۔
اسپتال (ایم آئی او ٹی انٹرنیشنل) جہاں وجے کانت زیر علاج تھے، نے پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ’’نمونیا ہونے کے بعد سجے کانت کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، وہ وینٹی لیٹر سپورٹ پر تھے۔ طبی عملہ کی ہر ممکن کوشش کے باوجود انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ 28 دسمبر کی صبح ان کا انتقال ہو گیا۔کیپٹن وجے کانت کے جسد خاکی کو اسپتال سے ان کی رہائش گاہ پر لایا گیا اور آخری دیدار کے لیے ڈی ایم ڈی کے دفتر میں رکھا جائے گا۔ خیال رہے کہ نومبر کے شروع میں وجے کانت کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں چنئی کے ایم آئی او ٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں کھانسی اور گلے میں درد کی وجہ سے وہ 14 دن تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے۔
خیال رہے کہ وجے کانت ایک مشہور تمل اداکار تھے اور لوگ انہیں پیار سے کیپٹن کہتے تھے۔ ان کا فلمی کیریئر شاندار تھا۔ سیاست میں آنے سے پہلے انہوں نے 154 فلموں میں کام کیا تھا۔ نادیگر سنگم، جسے آفیشل طور پر ساؤتھ انڈین آرٹسٹ ایسوسی ایشن (ایس آئی اے اے) کے نام سے جانا جاتا ہے، میں عہدے پر رہتے ہوئے وجے کانت نے جنوبی فلم انڈسٹری میں انقلابی تبدیلیاں لائی کی تھیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *