قومی خبریں

خواتین

عباس انصاری کی پیرول ضمانت کی درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی

مختارانصاری کی تدفین میں شرکت کے لئےالہ آباد ہائی کورٹ سے رابطہ کیا گیا تھا

لکھنؤ: مختارانصاری کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کو یقینی بنانے کے مقصد سے انصاری خاندان نے مختار انصاری کےجیل میں بند بڑے بیٹے عباس انصاری کی پیرول ضمانت کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت ایم پی ایم ایل اے سے متعلق بنچ میں ہونی تھی لیکن یہ بنچ آج نہیں بیٹھی جس کے بعد یہ کیس جسٹس سمیت گوپال کی بنچ کو منتقل کر دیا گیالیکن جسٹس سمیت گوپال کی بنچ نے کسی دوسرے بنچ سے آنے والے کسی بھی معاملے کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔
انصاری خاندان نے اب سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ کچھ دیر بعد سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔ تاہم وکلاء اس بات کو یقینی بنانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ معاملہ چیف جسٹس کے سامنے پیش کیاجاسکے اور چیف جسٹس سماعت کے لیے بینچ نامزد کریں۔ دراصل انصاری خاندان، مختار انصاری کی نماز جنازہ اور تدفین میں جیل میں بند ایم ایل اے کے بیٹے عباس انصاری کی شرکت کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *