قومی خبریں

خواتین

عمان کے قریب غرقاب جہاز سے 8 ہندوستانی عملےبہ حفاظت بچا لئے گئے

ایم ٹی فالکن پرسٹیج بحری جہاز پیر 15 جولائی کو ڈوب گیا تھا۔ایک رکن کی موت

نئی دہلی: عمان کے قریب سمندر میں غرقاب تجارتی جہاز پر سوار عملے کے 9 ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک کی موت ہو گئی ہے۔جب آج یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں اس بارے میں پوچھا گیا تو وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ایم ٹی فالکن پرسٹیج بحری جہاز پیر 15 جولائی کو ڈوب گیا تھا جس میں تلاشی اور بچاؤ کے دوران عملے کے 9 ارکان (8 ہندوستانی اور 1 سری لنکائی شہری) کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔اس واقعے میں عملے کا ایک رکن ہلاک ہو گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *