قومی خبریں

خواتین

بہار میں آگ لگنے سے ایک ہی کنبہ کے 6افراد کی موت

الکٹرک ٹرانسفر کی چنگاری سے لگی آگ۔ہلاک شدگان میں دو خواتین اور چار بچے شامل

پٹنہ :بہار کے روہتاس ضلع واقع کچھوا تھانہ حلقہ میں منگل کے روز ایک جھونپڑی نما گھر میں آگ لگ جانے سے ایک ہی کنبہ کے چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک شدگان میں دو خواتین اور چار بچے بتائے جا رہے ہیں۔ اس حادثہ میں دو سال کی ایک بچی موتی کماری کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جسے علاج کے لیے سہسرام کے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس کے طمابق ابراہیم پور میں ایک ٹین والے چھپڑ نما مکان میں گھر والے کھانا کھا کر دوپہر کے وقت سو رہے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ اسی دوران پاس واقع بجلی ٹرانسفر سے چنگاری نکلی اور گھر میں آگ لگ گئی۔ لوگوں نے آگ بجھانے کی بہت کوشش کی، لیکن تب تک اندر موجود لوگ اس کی زد میں آ گئے اور 6 لوگوں کی موت ہو گئی۔
مقامی لوگوں کے مطابق مہلوکین میں دیو چودھری کی بیوی پشپا دیوی، اس کی تین بیٹیاں، ایک بیٹا موہا کمار اور پشپا دیوی کی نند مایا دیوی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دیو چودھری کی ایک چھوٹی بیٹی موتی کماری کو زخمی حالت میں علاج کے لیے سہسرام واقع صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *