Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یو پی ایس سی سول سروسز امتحان2025میں جامعہ کے 38طلبا نے کامیابی حاصل کی

کامیاب ہونے والوں میں15 خواتین امیدوار شامل ،وائس چانسلر نے دی مبارکبا

4ر امیدواروں نے ٹاپ 50امیدواروں میں جگہ بنائی اور آل انڈیاسطح پر 7وا ں، 14واں، 24 وا ں اور 29واں مقام حاصل کرکے جامعہ کے ٹاپ پرفارمر بنے ہیں

نئی دہلی ،6مارچ (میرا وطن)
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی(آر سی اے) کے38 طلبا ءنے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2025میں کامیابی حاصل کی۔کامیاب ہونے والوں میں15 خواتین امیدوار شامل ہیں۔
آج جاری کردہ نتائج میںنمایاں کامیابی رقم کرتے ہوئے آر سی اے،سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیرئیر پلا ننگ، جامعہ کے 4ر امیدواروں نے ٹاپ 50امیدواروں میں جگہ بنائی اور آل انڈیاسطح پر 7وا ں، 14واں، 24واں اور 29واں مقام حاصل کرکے جامعہ کے ٹاپ پرفارمر بنے ہیں۔
اکیڈمی کے 38سے زیادہ امیدواروں نے امتحان میں کوالیفائی کرتے ہوئے مختلف آل انڈیا اور سینٹر ل سروسز میں مقام حاصل کیا ہے۔اس میں 15 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں جس سے ’اسٹیل فریم آ ف انڈیا‘ کے اندر مساوات اور شمولیت کے فروغ میں جامعہ کے اہم کردار کی وضاحت ہوتی ہے۔
وا ئس چانسلر پروفیسر مظہر آصف اور رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دی اور ان کی تربیت کے لیے کوشاں فیکلٹی اور انتظامی اسٹاف کی مخلصانہ کاوشوں کی ستائش کی۔ انہوں نے پروفیسر صائمہ بانو، پروفیسر انچارچ،آر سی اے کے قائدانہ رول کی تعریف کی جن کی مدت کارمیں جو گزشتہ ایک سال سے زیادہ کے عرصے پر محیط ہے اکیڈمی نے متعدد اہم تعلیمی اور مینٹورشپ اقدامات پر عمل آوری کی ہے۔
پروفیسر مظہر آصف نے کہاکہ ’پوری جامعہ برادری کی جانب سے میں تمام ہونہار امیدواروں کو دلی مبا رک باد پیش کرتاہوں جنہوں نے ہماراسرفخر سے بلند کیا ہے۔جامعہ کی آر سی اے کے تر بیت یافتہ طلبہ کی غیر معمولی کامیابی، یونیورسٹی کی سخت کاوش،استقلال اورعزم مصمم جو ملک کے سب سے مشکل امتحا نا ت میں سے ایک میں کامیابی کے اہم اجز اہیں کو طشت از بام کرتی ہے۔ہندو ستا ن کے انتظامی مشنیر ی میں اپنا تعاون دے کر اور سول سروسز امتحانات میں مستقبل کے رہنما و ¿ں کی صیقل گری کے ساتھ ملک کی خدمت کے تئیں، جامعہ پابند عہد ہے۔
پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے کہا’یہ یونیورسٹی کے لیے لمحہ افتخار ہے کہ بڑی تعداد میں طلبہ نے با لخصو ص خواتین نے اس باوقار امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پروفیسر صائمہ بانو، پروفیسر انچارچ آر سی اے نے اس شان دار حصولیابی پر انتہائی مسرت وبہجت کا اظہار کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *