قومی خبریں

خواتین

سعودی وزیر خارجہ کی رومانیہ کی ہم منصب سے ملاقات

نیویارک : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو نیویارک میں رومانیہ کی وزیرخارجہ لومینیکا سے ملاقات کی۔میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تعاون کے مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے علاوہ دوطرفہ اور کثیر الجہتی کاموں میں تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس فیڈریشن کے وزیراعظم ڈاکٹر ٹیرنس ڈریو سے بھی ملاقات کی۔دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے ڈاکٹرعبدالعزیز الواصل اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *