ظلم کی انتہا ! اسرائیلی فوجیوں نے زیرحراست فلسطینیوں کےکپڑے بھی چھین لئے
غیر قانونی طریقے سے جبراً حراست میں لئے گئے فلسطینیوں کے ویڈیوز وائرل ہونے پر ہنگامہ
غزہ :وائرل ہونے والے ویڈیوز میں اسرائیلی فوج کی حراست میں درجنوں فلسطینی مرد وں کو برہنہ دکھائے جانے کے بعد ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیاہے۔ٹائمز اف انڈیا کی خبر کے مطابق مذکورہ ویڈیوز غزہ پٹی کے ہیں جہاں پر اسرائیلی فوج کی زمینی کاروائی جاری ہے۔بعض تصویروں میں زیر حراست افراد کو اسرائیلی فوجیوں کوگاڑیوں کے پیچھے لے جاتے ہوئے دیکھایاجارہا ہے۔اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ یہ افراد مشتبہ دہشت گرد ہیں جنھوں نے یاتو ہتھیار ڈال دئے ہیں یا حراست میں لئے گئے ہیں۔تاہم بیشتر فلسطینی افراد کا کہنا ہے کہ وہ عام شہری ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے غیر قانونی طریقے سے جبراً حراست میں لیاہے۔
No Comments: