قومی خبریں

خواتین

صیہونی افواج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری

فلسطینی شہدا کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچی،48 ہزار سے زائد زخمی

تل ابیب : صیہونی افواج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پر بمباری سے مزید 150سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔64 روز میں فلسطینی شہدا کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے،48 ہزار سے زائد زخمی ہیں، جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں بازاروں اور سڑکوں پر اجتماعی قبریں بنا دی گئی ہیں۔شہید اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔فلسطینی شہری دفاع کے مطابق ہزاروں فلسطینی اسرائیلی بموں سے تباہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہیں۔فلسطینی شہری دفاع کا کہنا ہیکہ ملبے تلے دبے فلسطینیوں کو نکالنے میں شدید دشواریاں ہیں، ایندھن کی کمی سے شہری دفاع کے پاس اب صرف ایک گاڑی قابل استعمال ہے۔
دریں اثناء ایک اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ میں جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے تاکہ وہ حماس کے خلاف بغاوت کر دیں۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں عام فلسطینیوں کی اموات بہت زیادہ ہیں، اسرائیل کا غزہ پر بمباری کرنا معمول ہے۔ اخبار کے مطابق موجودہ آپریشن نے اسرائیلی ریاست کی بنیادیں کمزور کی ہیں، زخمی، لاچار اور غمزدہ فلسطینی مستقبل میں اسرائیل کے خلاف اْٹھ کھڑے ہوں گے، عام شہریوں کی اموات کی اصل حقیقت امریکی انتظامیہ کو بھی بے چین کردیگی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *