Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دمشق واقع ایرانی سفارتخانہ پر اسرائیلی حملے میں سات افراد ہلاک

ایران نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حملے کا جواب دینے کی دھمکی دی

دمشق: اسرائیل نے شامل کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایرانی سفارتخانہ پر میزائل حملہ کیا ہے۔ حملے میں عمارت تباہ ہو گئی جبکہ متعدد افراد جان بحق ہو گئے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے سفارتخانے پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 2 سینیر افسران سمیت اس کے 7 ارکان کے جان بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں شام اور لبنان میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے نائب بریگیڈیئر جنرل محمد ہادی حاجی رحیمی بھی شامل ہیں۔ پاسداران انقلاب نے اپنے مشیروں حسین امان اللہ، مہدی جلالاتی، محسن صداقت، اور علی آغا بابائی کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی۔
دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ ایران کی طرف سے اس حملے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *