قومی خبریں

خواتین

کویت کی جانب سے آتشزدگی سے متاثر ہندوستانیوں کی مدد کی یقین دہانی

ہلاک ہونے والے ہندوستانیوں کی لاشیں وطن لانے کے لئے فضائیہ کا طیارہ تیار

دُبئی/ کویت سٹی: کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحییٰ نے جمعرات کے روز یقین دلایا کہ ایک اپارٹمنٹ میں جہاں ملک کے بیرونی ورکرس مقیم تھے‘ آتشزدگی میں متاثر ہندوستانیوں کی مکمل مدد کی جائے گی اور عہد کیا کہ اس المیہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں گی جس میں تقریباً 40 ہندوستانیوں سمیت 49 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کویتی وزیر نے مملکتی وزیر خارجہ کیرتی وردھن سنگھ کو یہ تیقن دیا جو راحت اور بچاؤ کارروائی کی نگرانی اور زخمیوں سے ملاقات کے لئے یہاں آئے ہوئے ہیں۔کویت میں قائم ہندوستانی سفارت خانہ نے ایکس پر پوسٹ کیا ”مرکزی مملکتی وزیر خارجہ کیرتی وردھن سنگھ ایم پی گونڈہ نے کویت کے وزیر خارجہ ایچ ای عبداللہ علی الیحییٰ سے کویت میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے اس المناک واقعہ پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔انہوں نے طبی نگہداشت‘ نعشوں کی جلد واپسی اور اس واقعہ کی تحقیقات میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔سنگھ نے جمعرات کے روز مہیب آتشزدگی واقعہ میں زخمی چند ہندوستانیوں سے بھی ملاقات کی اور ان سب کو حکومت ِ ہند کی جانب سے ہرممکن مدد کا یقین دہانی کرائی۔انڈین مشن نے ایکس پر پوسٹ کیا ”وزیراعظم نریندر مودی جی کی ہدایت پر مملکتی وزیر خارجہ کے وی سنگھ ایم پی گونڈہ کویت پہنچے اور فوری جابر ہاسپٹل روانہ ہوئے تاکہ کل کے آتشزدگی حادثہ میں زخمی ہندوستانیوں کی کیفیت دریافت کرسکیں۔
انہوں نے ہاسپٹل میں شریک 6 زخمیوں سے ملاقات کی۔ وہ سب محفوظ ہیں۔ مشن نے کہا کہ سنگھ نے کویت میں مبارک الکبیر ہاسپٹل کا بھی دورہ کیا جہاں 7 زخمی ہندوستانی شریک ہیں۔ وزیر خارجہ نے ان کی کیفیت دریافت کی اور انہیں حکومت ِ ہند کی جانب سے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے ہندوستانیوں کی اچھی دیکھ بھال کرنے پر ہاسپٹل کے حکام‘ ڈاکٹروں اور نرسوں کی ستائش کی۔ کویتی حکام اس حادثہ میں جو جنوبی کویت کے منقف علاقہ میں پیش آیا‘ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کا ڈی این اے ٹسٹ کرارہے ہیں۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے ہندوستانیوں کی لاشیں واپس لانے کے لئے ہندوستانی فضائیہ کے ایک طیارہ کو تیار رکھا گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *