غزہ: اسرائیل نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی انتباہ کیا ہے کہ حماس کے خلاف سال 2024 میں بھی جنگ جاری رہے گی۔ایک روز قبل اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ غزہ میں بیس لاکھ فلسطینی قبول نہیں ہیں۔ اب اس جنگ کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔جس کا صاف مطلب ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کا انخلاء اسرائیل کے اولین مقاصد میں سے ایک بن گیا ہے۔ادھر یکم جنوری کو بھی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24 سے زائد فلسطینی غزہ میں ہلاک ہو ئے ہیں، جبکہ فلسطینی تنظیم حماس نے بھی سال 2023 اور 2024 کی درمیانی شب اسرائیل پر راکٹ فائر کیے ہیں۔
اسی دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے نئے سال کے لئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تقریبا تین لاکھ ریزرو فوجیوں کو آرام کے لئے وقفہ ملے گا تاکہ ہم سب آنے والے دنوں میں ایک لمبی جنگ کی تیاری کر سکیں۔ترجمان نے کہا ‘فوج کو اس بات کی ضرور منصوبہ بندی کرنا چاہئے کہ آنے والے دنوں کے لئے یہ سمجھ سکیں کہ ہمیں کن اضافی ٹاسکس اور جنگی حربوں کی پورا سال 2024 میں کس طرح جاری رکھنا ہو گا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان سات اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے بارے میں سال 2024 کے سلسلے میں بات کر رہے تھے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی فوج کے زیر محاصرہ غزہ میں اب تک 85 فیصد شہری بے گھر ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔
No Comments: